• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے معیشت بہتر، پھر الیکشن، تباہی کی ذمہ دار PTI، نگراں حکومت کا فلسفہ ہی غلط، اس میں بھی نگراں کوئی اور ہوتا ہے، فضل الرحمٰن

لاہور، ساہیوال (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انتخابات اس وقت ضروری نہیں، ملک کی معیشت بہتر ہونا ضروری ہے،ملکی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے.

نگراں حکومت کا فلسفہ ہی غلط ہے اس میں بھی نگراں کوئی اور ہوتا ہے، عمران ہماری نظر میں پہلے بھی نالائق اور نااہل تھا، عدالت بھی قرار دیدے تو یہ قرار واقعی فیصلہ ہوگا،ہم ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہیں پی ڈی ایم اتحاد اب غیر فعال ہے اس لیے نواز شریف کے ویلکم کی ترتیب مسلم لیگ ہی بتائے گی ،جے یو آئی نے ساڑھے تین سال الیکشن کیلئے جدو جہدکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی پنجاب کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب اور جامعہ علومیہ شرعیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسوقت کے پی کے میں انتخابات ہونا مشکل ہوں گے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے معاملات ابھی عدالت میں ہیں جو بھی ملک میں اس وقت صورتحال ہے اسکی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے۔ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر 2 ارب پر لانے والے پی ٹی آئی والے ہیں معاشی لحاظ سے ملک کو دلدل میں گرانے والی بھی پی ٹی آئی ہی ہے۔ 

ایک سوا ل کے جواب میں مولانا نے کھا کہ ڈیڑھ سال میں ہماری پی ڈی ایم کی گورنمنٹ نے زرمبادلہ کے ذخائر کو گیارہ ارب تک پہنچایا ورنہ ملک ڈیفالٹ ہوچکا تھا ۔ایک اور سوال کے جواب میں جے یوآئی کے سربراہ نے کہا کہ میرے کہنے سے نااہل نہیں ہونا عمران خان نے اپنے کارناموں سے ثابت کیا کہ وہ نااہل ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں مولانا نے کھاکہ نواز شریف کے دوستوں سے جب بھی پوچھا انھوں نے کہا کہ وہ آئیں گے وہ آئیں تو ویلکم کرتے ہیں۔مولانا نے کھا کہ دوست ممالک پی ٹی آئی کے آنے کی باتوں کی وجہ سے مدد نہیں کرینگے۔موجودہ دہشت گردی سے دنیا میں پیغام جائیگا کہ پاکستان پرامن ملک نہیں۔

اہم خبریں سے مزید