• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے 4042 ٹرنک روڈ پر حادثہ، ایک اسکوٹر سوار ہلاک

لندن (پی اے) اے4042ٹرنک روڈ پر واکسہال کار سے ٹکر کے سبب بجلی سے چلنے والی اسکوٹر پرسوار26سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ متوفی کا تعلق نیو پورٹ سے تھا۔ جی ونٹ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے اہل خانہ کو دلاسہ دیا جارہا ہے اور حادثے کے عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز تقریباً رات12بجکر 45منٹ پر پیش آیا۔ کار ڈرائیور18سالہ نوجوان کو معمولی چوٹیں آئیں۔ اے 4042شاہراہ نیو پورٹ سے ابرگیونی تک جاتی ہے۔

یورپ سے سے مزید