کراچی(آئی این پی ) نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہائوس کراچی کے ریونیو جنریشن اور اپ گریڈیشن پلان کی منظوری دیدی۔ منصوبے کے تحت نجی کمپنیاں اور ادارے پنجاب ہاوس کراچی میں تقریبات کر سکیں گے جسکی آن لائن بکنگ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ گراونڈ اور فرسٹ فلور کا کرایہ 3 لاکھ روپے ہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہائوس کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں ڈائننگ ہال، ڈارئنگ روم اور کمروں کا معائنہ کیا، گرانڈ اور فرسٹ فلور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اپ گریڈیشن کیلئے ضروری ہدایات دیں۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی نگراں وزیراعلی پنجاب کے ہمراہ تھے۔