لاہور، کاہنہ(کرائم رپورٹر،نامہ نگار)نولکھا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 38سالہ دکاندارقتل کردیا، بخت منیر اپنی دوکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے آتے ہی گولیاں ماردیں ۔ موقع پر ہی دم توڑ گیا، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔ کاہنہ کےعلاقہ جھلکے گاوں میں بھانجوں جاوید شعیب اورانکے دوست ملک شہزاد نے فائرنگ کرکے ماموں اسلم فوجی کوقتل اور اسکے بیٹےمعین کوزخمی کردیا۔ زخمی بیٹےکی ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مقتول نےملزمان بھانجوں کوچوری کے مقدمہ میں پکڑوایاتھاجسکا انہیں رنج تھا۔ پولیس نے ملزم بھانجوں انکے دوست اور مقتول کی بہن مسرت بی بی کیخلاف قتل کامقدمہ درج کرلیاگیا۔