ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے ڈاکٹر صغیر احمد چیف سائنٹسٹ تارا گروپ سائنسز کے ہمراہ تارا ریسرچ فارم لودھراں کا دورہ کیا،وائس چانسلر نے نئی ورائٹیز اور اعلیٰ معیار کے بیج بنانے کے پورے نظام کا جائزہ لیا۔