پشاور( وقائع نگار )تحریک لبیک خیبر پختونخوا نے مستونگ اور ہنگو میں خود کش دھماکوں کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت صوبائی رہنما قاری عزیز اللہ سکندر اور دیگر عہدیداروں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی پر حکومت کی جانب سے مناسب سیکیورٹی انتظامات نہ کرنا افسوس نا ک ہے،حکومت عوام کو تحفظ دینے میں کا م ہوچکی ہےحکومت اگر عوام کو تحفظ نہیں دے سکتی تو مستعفیٰ ہو جائے۔