اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان ( ای ایف پی) کے چیرمین سنٹرل میاں اکر فرید نے یو اینگلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان کے صنفی مساوات کے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہویے کہا کہ صنفی مساوات ایک بنیادی انسانی حق ہے جو پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ دیگر علاقائی ممالک کے مقابلے پاکستان میں خواتین کی شرکت اور معاشی ترقی میں حصہ بہت کم ہے اور اس کی بنیادی وجہ تعلیم، تربیت اور معاشی مواقع تک خواتین کی رسائی کا فقدان ہے۔ ایم اکرم فرید نے کہا کہ کاروباری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایک سازگار ماحول فراہم کریں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آنے والی پارلیمنٹ آئی ایل او کنونشن 190 کی حمایت اور توثیق کرے۔ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان ( ای ایف پی) کے صدرملک طاہر جاوید نے کہا کہ ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان خواتین کے ترقی اور کاروبار میں مناسب مواقع فراہم کرنے میں کوشاں ہے ،یو این گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان کے صدر مجید عزیز نے اے جی ایم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے ممبران نے نہ صرف وعدہ کیا ہے بلکہ یواین سی جی کے10 اصولوں کے ساتھ منصوبوں کا آغاز بھی کردیا ہے۔ ۔مجید عزیز نے وزرت منصوبہ بندی و ترقیات کو مشورہ دیا کہ وہ ایک ایسی مخصوص ویب سائٹ بنائے جس کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے ۔ انہوں نے چیمبرز، ٹریڈ ایسوسی ایشنز اور کارپوریشنز سے کہاکہ وہ ایس ڈی جیزکے حصول کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کے لیے حکومت پر زور دیں۔