• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشوب چشم والے طالب علم و ملازم کا سکول میں داخلہ ممنوع قرار

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب کے پبلک سکولز میں آشوب چشم کے حوالے سے پہلے سے جاری خصوصی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی طالبعلم،ملازم جسکی آنکھیں خراب ہوں ، انہیں (آج) پیر سے سکول داخل نہ ہو نے دیا جائے، سکول کے گیٹ پر نوٹس بورڈ لگا یا جائے جس پر لکھا ہو آشوب چشم میں مبتلا افراد کا داخلہ ممنوع ہے، مین گیٹ پر سکول کھلتے وقت ٹیچرز کی ڈیوٹی لگائی جائے کہ وہ بچوں کی آنکھیں چیک کر کے سکول میں داخل ہونے دیں، اگر کوئی طالب علم جس کی آنکھیں خراب ہوں اور وہ سکول گیٹ پر آ جائے تو ڈیوٹی پر موجود ٹیچر اس طالب علم کو فورا واپس جانے کا کہے،ذمہ داری سے والدین یا متعلقہ گاڑی والے کے حوالے کرے ، اگر والدین یا گاڑی والا طالب علم کو اتار کر چلے جاتے ہیں تو متاثر طالب علم کوسکول میں علیحدہ کمرے میں بٹھایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید