• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے 7 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بن قاسم ٹائون مہران ہائی وے کے قریب نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ظل رحمٰن ،اورنگی ٹاون جناح کالونی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے اویس انصاری کو زخمی کردیا ، بلوچ گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آکر گولی لگنے سے محمد باسط زخمی ہوگیا ، سپر ہائی وے کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ذکااللہ کو زخمی کردیا اور نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،د دائود چورنگی کے قریب گھرکے اندر فائرنگ کے واقعہ میں 5برس کا اویس زخمی ہوگیا، گارڈن کے علاقے ڈسلوا روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالسمیع زخمی ہوگیا ،پولیس حکام کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے،سہراب گوٹھ کے علاقے گوشت مارکیٹ کے قریب جھگڑے کے دوران تیز دھارآلہ کے وار سے 30سالہ احسان اللہ زخمی ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید