• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے 7 اضلاع میں سیلاب متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا آغاز

کراچی(اسد ابن حسن) سندھ حکومت کے ذیلی ادارے سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ نے آخرکار طویل عرصے بعد صوبے کے سات اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کے کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ منصوبوں پر کئی کروڑ روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔ جن اضلاع میں منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ ان میں بے نظیر اباد، خیرپور، حیدراباد، ٹھٹہ، تھرپارکر، عمرکوٹ اور بدین شامل ہیں۔ اس حوالے سے پری بلڈنگ کا عمل کلفٹن میں واقع مذکورہ ادارے کے دفتر میی 22 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید