• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام پہچان لیں کون عوامی احتساب سے بھاگ رہا، کون تیار ہے، بلاول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام پہنچان لیں کون عوامی احتساب سے بھاگ رہا ہے،کرپشن برداشت نہیں کروں گا، ا گر کوئی سمجھتا ہے کہ نگران سیٹ اپ کے دوران کوئی مزہ کرسکتا ہے اور ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا، تو انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ میں موجود ہوں اور میں ضرور پوچھوں گا بھی، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے، سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص فنڈز منجمد کرنے کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیراعلی کے سامنے اٹھایا جائیگا، اگر ضرورت پڑی تو عدالت سے بھی رجوع کیا جائیگا، ہم نے حکومت میں قانون سازی کی تھی کہ ترقیاتی اسکیمیں جاری رہیں گی۔ میڈیا سیل بلاول ہاوس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے بلاول ہاؤس میں سندھ بھر کے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پی پی پی امیدواروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر خطاب کرتےہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کی 16ویں برسی ملک بھر میں ضلعی سطح پر بھرپور انداز میں منانے کا بھی اعلان کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے سلسلے میں کوئی لیڈر کہتا ہے ہم جنوری میں الیکشن کیسے لڑیں گے؟ ٹھنڈ بہت ہوگی۔کوئی حلقہ بندیوں کی بات کرتا ہے مگر اس ماحول میں پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو فوری الیکشن چاہتی ہے۔جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں آتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
اہم خبریں سے مزید