• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانگا منڈی8، شاہدرہ 6، مصطفیٰ ٹاؤن 5، ڈیفنس میں 4 لاکھ کا ڈاکہ

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے و زیورات سے محروم کردیا گیا ۔نشتر کالونی میں ڈاکو عثمان سے 4 لاکھ 30 ہزار روپے و موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں امجد علی سے 5 لاکھ 10 ہزار روپے و فون، گلشن راوی میں عدنان سے 2 لاکھ و فون، شاہدرہ میں اختر سے 6 لاکھ و فون، کوٹ لکھپت میں فیصل سے 2 لاکھ کی نقدی و موبائل، مصری شاہ میں سلمان سے 3 لاکھ کی نقدی و فون، نصیر آبادمیں ا نجم سے 3 لاکھ 25 ہزار روپے و فون، ڈیفنس میں عقیل سے 4 لاکھ 33 ہزار روپے و موبائل، مانگا منڈی میں شہزاد سے 2 لاکھ نقدی و موبائل جبکہ ندیم اور اسحاق سے 6 لاکھ کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لی۔ نصیر آباد، غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، مصطفی ٹاؤن، مزنگ، لوئر مال ،مانگا منڈی سے گاڑیاں اور شاہدرہ، رنگ محل، شاہدرہ ٹاؤن، ہنجروال، لیاقت آباد، قلعہ گجر سنگھ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
لاہور سے مزید