پشاور(جنگ نیوز)معروف ٹی وی اداکار سجاد خلیل نے کہا ہے کہ مزاح کے ذریعے معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے اس لئے لوگ ایسے ڈرامے زیادہ شوق سے دیکھتے ہیں ۔کامیاب پشتو سیریل ’’خواخے اینگور‘‘ میں کام کرکے اچھا لگا۔لکھاری اکبر ہوتی کے سکرپٹ کو ہدایتکار فہمید خان عمدہ انداز میں پیش کر رہے ہیں ۔ڈرامے کی کاسٹ میں عزیر شیرپاؤ‘ ڈاکٹر ثروت علی اور بی بی شیرینہ شامل ہیں۔ یہ سیریل گزشتہ کئی برسوں سے تسلسل کے ساتھ دکھائی جارہی ہے جس میں معاشرتی برائیوں پر طنز کیا جاتا ہے جس سے ناظرین بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔