راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے ملکہ کوہسار مری سیکٹر میں ٹریفک صورتحال اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک ابرار قریشی نے رش والے مقامات اور سیزن کے دوران ون وے کی جانیوالی شاہراہوں کا معائنہ کروایا۔ سی ٹی او نے ایم ٹی سیکشن کے معائنے میں تمام سرکاری گاڑیوں کو صاف اور درست حالت میں رکھنے سمیت سیاحوں کو سفری‘ کھانے اور رہائش کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔