راولپنڈی ( ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) آئیسکو سٹیلایٹ ٹاون ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ بوائز ہاسٹل میں میں ڈائریکٹ تار سے بجلی چوری پر ایف آر درج کر لی گئی ۔ ا یکسین سٹیلایٹ ٹاؤن آغا فاروق نے عملہ کے ہمراہ چیکنگ کے دوران کمرشل مارکیٹ میں چنار بوائز ہاسٹل میں چھاپے کے دوران بجلی چوری کا سراغ لگا کر ملزم کے خلاف ایف آئی ار درج کرا دی اور موقع پر ایک لاکھ جرمانہ وصول کیا ۔