• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی ہٹانے کے تنازع پر فائرنگ ، دو افراد گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ کوہسار کے علاقے بلیو ایریا میں پارکنگ ایریا میں گاڑی ہٹانے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، پولیس نے عمران بشیر کی رپورٹ پر جبران اور طاہر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق دونوں افراد نے نجی پلازے کے ملازمین پر سیدھے فائر کئے، فائرنگ کی آواز سن کر قریبی دکاندار بھی ملازمین کی مدد کو آ پہنچے اور مسلح افراد کو قابو کر کے قانونی کارروائی کے لئے بمعہ اسلحہ مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔
اسلام آباد سے مزید