• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ اوز کو ہٹانے یا تبادلے کیلئے مشاورت کریں، کراچی پولیس چیف

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )کراچی پولیس چیف نے ایک حکم نامے میں تمام زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹانے یا تبادلے کے معاملے میں ان سے مشاورت کریں اور منظوری لیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند بلوچ کی جانب سے تحریری احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ زونل ڈی آئی جیز یا ایس ایس پیز کسی تھانے کے ایس ایچ او کو بغیر کسی معقول وجہ اور بلاجواز تبدیل نہیں کریں گے، کسی ایس ایچ او کی نااہلی یا ہٹانے کے جواز سے متعلق ایڈیشنل آئی جی آفس کراچی کو پیشگی آگاہی دینا ہوگی،احکامات کی کاپی ڈی آئی جی ویسٹ، ایسٹ اور ساؤتھ زون اور آٹھوں ایس ایس پیز کو ارسال کر دی گئی ہیں، احکامات کے مطابق کسی ایس ایچ او کی تعیناتی کیلئے ایس ایس پی زونل ڈی آئی جی کو تین افسران کے نام تجویز کریں گے، زونل ڈی آئی جی مناسب تصدیق کے بعد دو موزوں افسران کی سفارش ایڈیشنل آئی جی کراچی کو بھیجیں گے، ایڈیشنل آئی جی کسی ایک افسر کے انتخاب اور ایس ایچ او کے طور پر تعیناتی کی منظوری دیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید