کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی سمیت سندھ کی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے منتخب نمائندوں کو مالیاتی اختیارات دینے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر بلدیات کا شکریہ بھی ادا کیا کہ جنہوں نے 2 اکتوبر کو ہونے والی ملاقات میں کیے ہوئے وعدے کو دیے گئے وقت میں پورا کردیا،علاوہ ازیں حافظ نعیم الرحمٰن نے یونین کمیٹیوں میں جاری ٹرانزیشن سسٹم پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انتخابات کے تقریبا ساڑھے آٹھ ماہ بعد بھی منتخب نمائندوں کو عملاً معطل رکھنا اور ان کے اختیارات کو سرکاری افسران کی طرف سے استعمال کرنا کسی بھی طرح قبول نہیں، عبوری حکومت کو آئین پاکستان کے مطابق مالیاتی اختیارات کے ساتھ تمام سیاسی اور انتظامی اختیارات بھی منتخب اداروں کو منتقل کرنا نا گزیر ہے لیکن یہاں اس کے برعکس دسمبر 2021میں موجودہ ٹاؤن اور یونین کمیٹیاں بذریعہ قانون قائم کردی گئیں تھیں لیکن ایک سال اور 9ماہ گزرجانے کے باوجود کالعدم ڈی ایم سی اور یوسی کے نظام کو چلانا پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی صریحاً بد دیانتی اور عوام کے منتخب نمائندوں کو ان کے آئینی اور قانونی حق سے محروم رکھنے کی سازش تھی۔