کراچی( اسٹاف رپورٹر )ضلع کیماڑی پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم 15 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم 6 افغان باشندوں کو تھانہ جیکسن، 3 تھانہ شیرشاہ، 3 تھانہ موچکو، 2 تھانہ ڈاکس اور ایک کو تھانہ مدینہ کالونی کی حدود سے گرفتار کیا گیا،علاوہ ازیں بن قاسم ٹاؤن پولیس نے غیر قانونی مقیم 3 افغان باشندوں لیاقت ، یاسین اور گل شاہ ولی کو گرفتار کرلیا ، اتحاد ٹاؤن پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم غلام سخی اور عبدالہادی کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ۔