کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند سےکراچی پریس کلب کے سیکریٹری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،وفد میں پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری اسلم خان ممبر گورننگ باڈی فاروق سمیع، سیکریٹری ممبرز لائژن کمیٹی ثاقب صغیر ،شاہد انجم اور شاہ میر خان بھی موجود تھے، وفد نے پولیس چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی جس پر پولیس چیف نے انکا شکریہ ادا کیا،وفد نے صحافی برادری کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور صحافی کالونی ہاکس بے میں سیکیورٹی کیلئے پولیس چوکیوں اور سیکیورٹی کی سفارشات پیش کیں،وفد نے اسٹریٹ کرائم کا شکار ہونے والے پریس کلب کے ممبران کے مقدمات کی تفتیش کا جائزہ لینے کے لئیے سینئیر افسران پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔