• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج، گذری سب میرین چورنگی پر بدترین ٹریفک جام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مختلف مقامات پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا،تفصیلات کے مطابق گذری سب میرین چورنگی پر دوسرے روز بھی علاقہ مکینوں نے بجلی کی بندش اور زائد بلوں کے خلاف احتجاج کیا،احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو کلفٹن انڈر پاس سے تین تلوار اور پنجاب کالونی سے سعودیہ سگنل کی جانب بھیجا گیا،دوسری جانب لنک روڈ ٹی کراسنگ پر ٹرک اور ڈمپر ڈرائیورز نے کانٹا ٹیکس کے خلاف احتجاج کیا جسکے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید