• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خزانہ دار کی عدم تعیناتی ، جامعہ زکریا کو معاشی بحران کا سامنا

ملتان(سٹاف رپورٹر) خزانہ دار کے آرڈر نہ ہونے سے جامعہ زکریا کو معاشی بحران کا سامنا ہے ، بتایا گیا ہے کہ 2ماہ ہوگئے خزانہ کے آرڈر نہ ہوسکے ، بس سروس رکنے کا خدشہ ہے، بلنگ بھی بند ہوگئی، قائم مقام ڈائریکٹر فنانس کی مدت اگست میں ختم ہوگئی تھی نئے خزانہ دار کی تعیناتی کی سمری جولائی میں ارسال کردی گئی تھی مگر تاحال گورنر اور وزیر اعلیٰنےسمری کی منظوری نہ دی، ڈیلی ویجز ملازمین، پارٹ ٹائم ٹیچرز اور ٹھیکیدار اس وقت شدید پریشان دکھائی دیتے ہیں انہوں نے اعلیٰحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے اور خزانہ دارکی تعیناتی کی جائے۔
ملتان سے مزید