ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے دو نوجوان لڑکیوں کو اغوا کرنے اور ایک بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کے الزام میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ ستیل ماڑی کو فیصل رحیم نے درخواست دی کہ اس کی ہمشیرہ کو گھر سے خرم وغیرہ نے اغوا کر لیا پولیس تھانہ سٹی جلال پور کو ارشاد مائی نے درخواست دی کہ اس کے گھر سے ملزمان منور وغیرہ نے اس کی 17 سالہ بیٹی کو زبردستی اغوا کر کے لے گئے جبکہ نیو ملتان پولیس کو ممتاز حسین نے درخواست دی کہ ملزم عامر نے اس کی پانچ سالہ بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔پولیس نے خاتون کے گھر پر قبضہ کرنے کی کوشش اور دیوار گرانے کے الزام میں نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مختلف مقامات پر لڑائی جھگڑے میں ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔پولیس نے کاروباری لین دین پر شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔