• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومولود لاوارث بچوں کو گود لینے کیلئے بے اولاد جوڑوں سے درخواستیں طلب

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)‎ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے نومولود لاوارث بچوں کو گود لینے کے لئے صاحب ثروت بے اولاد جوڑوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔ خواہش مند بے اولاد جوڑے ڈپٹی کمشنر کی مقرر کردہ کمیٹی کے سامنے انٹرویو کے لیئےپیر 9اکتوبر کو پیش ہو سکتے ہیں ۔ درخواست فارم ڈپٹی کمشنر آفس جنرل برانچ سے چھ اکتوبر شام پانچ بجےتک حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید