• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفاکیت، نوجوان نے 11ماہ کے بچے کو زمین پر پٹخ کر مار دیا

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سنبل کے علاقے میرا جعفر میں 25 سالہ نوجوان نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 ماہ کے بچے کو فٹ بال کی طرح زمین پر پٹخ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ جی بارہ کےرہائشی شہباز نے مقدمہ درج کروایاکہ وہ اپنے گیارہ ماہ کے بیٹے عمر کو لے کر دودھ کی دکان پر جارہاتھاکہ راستے میں جاوید ہاتھ میں پتھر اٹھائے کھڑا تھاجو اس نےمدعی کو مارا، پتھر سے بچتے ہوئے اس نے ملزم کو دھکا دیا تو وہ اپنا توازن بھی کھو بیٹھا جس پر ملزم نے بچہ مدعی سے چھین لیا اور پھر اس کو تین دفعہ زمین پر اٹھا کر پٹخ دیا۔ وہ شدید زخمی بچے کو لے کر پمز ہسپتال آیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم جاوید کو گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد سے مزید