• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہان ڈیم بننےسے خیری مورت کا علاقہ زیر آب، سڑک اور پلی ڈوب گئی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) چہان ڈیم بننےسے کھیری مورت کا علاقہ زیر آب آگیا ہے اورسڑک اور پلی پندرہ سے بیس فٹ پانی میں ڈوب گئی ہے۔ آر پار جانے کیلئے مقامی طور پر بانسوں،پھٹوں اور خالی پلاسٹک کے ڈرموں سے بنائی گئی تختہ نما کشتی ( فیری) کو چپوؤں کی بجائے رسی سے کھینچا جارہا ہےجوکسی بھی وقت کسی انسانی المیہ کو جنم دے سکتی ہے مگرانتظامیہ آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔تختہ نما کشتی پرسفر کیلئے فی بندہ پچاس روپے، موٹر سائیکل کے سو روپے وصول کئے جارہے ہیں ۔گاڑیاں بھی آر پار اتاری جارہی ہیںجس کیلئے پانچ سو سے چھ سو روپے لئے جاتے ہیں۔علاقے میں میاں ولایت حسین چشتی صابری کے عرس پر آنے والے ذائرین بھی کشتی کے زریعے دربار تک پہنچ رہے ہیں۔لوگوں کی تعداد کے باعث چیئر لفٹ(ڈولی)کی تنصیب بھی کی جارہی ہےلیکن انتظامیہ خاموش ہے۔
اسلام آباد سے مزید