• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری میں بھی انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پی ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ جنوری میں عام انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے، بلوچستان سمیت ملک کے سرد علاقوں میں جنوری کے موسم میں انتخابات کرانا مشکل ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر عام انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی اپنے چیئرمین کی قیادت میں دو تہائی اکثریت سے وفاق میں حکومت بنائے گی، کٹھن حالات میں ساتھ چھوڑنے والوں نے ہماری مشکلیں کم کر دی، اب نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔
کوئٹہ سے مزید