• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن قونصل جنرل نے سانحہ مستونگ کے زخمیوں کی عیادت کی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)جرمن قونصل Lotz Rodiger Drنے کہاہے کہ جرمنی پاکستان کو معاشی، تعلیم، صحت اور دوسرے شعبوں میں ہر قسم کی معاونت کو تیار ہےپاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سول ہسپتال ٹراما سینٹر کوئٹہ کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے مستونگ سانحہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کرتے ہوئے گلدستے پیش کیے اور جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیاایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر عظیم اللہ بابر نے جرمن قونصل جنرل کو زخمیوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے بریفنگ دی جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ وہ جرمن حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں زخمیوں کی عیادت کرنے آئے ہیں جرمنی کو پاکستان کی سیکورٹی ایشوز کا ادراک ہےاس موقع پر جرمن ایمبیسی کے سیکورٹی ایڈوائزر Basak Ertac اور بلوچستان میں جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ بھی ہمراہ تھے۔
کوئٹہ سے مزید