• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پارٹی عملی کارکردگی پر یقین رکھتی ہے ‘ کلثوم بلوچ

کوئٹہ(پ ر)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیا ز بلوچ کی زیر صدارت بروری میں خواتین یونٹ سازی ہوئی جس میں گنج خاتون یونٹ سیکرٹری اور ثمینہ بی بی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری منتخب ہوئیں اس موقع پر صوبائی ورکنگ کمیٹی کی رکن حمیدہ فدا سینئر رہنما سعدیہ بادینی اور فریدہ بلوچ بھی موجودتھیں کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ ہماری سیاست میں حقیقت پسندی اولین شرط ہے اس لیے پارٹی نے کبھی کارکنوں اورعوام کومایوس نہیں کیا ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ عملی کارکردگی پریقین رکھتے ہیں جس کاثبوت 2013ء کااڑھائی سالہ دورحکومت ہے انہوںنے سانحہ مستونگ کی مذمت بھی کی۔
کوئٹہ سے مزید