لاہور (نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات میں کشیدگی دونوں ممالک کے حق میں نہیں۔اسلام آباد اور کابل ملکر خطے کی ترقی، امن اور استحکام کیلئے کام کریں، پاکستانیوں نے چالیس سال افغانیوں کی میزبانی کی، اب جب افغانستان میں استحکام آ رہا ہے اور دنیا طالبان حکومت سے تعلقات بحال کر رہی ہے تو اسلام آباد اور کابل کو بھی چاہیے کہ وہ مل کر خطے کی ترقی، امن اور استحکام کے لیے کام کریں۔ پاکستان گزشتہ عرصہ سے ساری دنیا کی مخالفت مول لے کر افغانستان کا ساتھ دے رہا ہے، بجا طور پر پاکستانی قوم افغان حکومت سے توقع رکھتی ہے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔