ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ( ن )کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری و سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف کا وطن واپسی پر تاریخ ساز استقبال کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی جنرل سیکرٹری فہمیدہ چوہان کی رہائش گاہ پر مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر ڈویژنل صدر خولہ امجد،صدر ضلع صدر ثروت خان، شازیہ ہاشمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔