لاہور( این این آئی)شہباز شریف کی بات سے لگتا ہے کہ شاید نواز شریف 21اکتوبر کو وطن واپس نہ آسکیں‘ ان کے پاس معاشی پلان ہوتا تو وہ شہباز شریف کو سابق دور میں ضرور دیتے‘ اگر نیب کے کیسز وہاں سے شروع ہوں جہاں سے ختم ہوئے تھے تو علاج بھی وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے رکا تھا۔بلاول بھٹو زرداری 18 اکتوبر کو بیک وقت سارے ملک میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔