لاہور (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میری اس بات کو غلط رپورٹ کیا گیا، میں نے کہا تھا کہ اگر میں اسٹیبلشمنٹ کے آنکھ کا تارا ہوں تو کیا مجھے لڈو مل گئے ہیں.
جنرل مشرف نے نواز شریف کو اقتدار سے نکالا تو مجھے بھی اٹک قلعے میں ڈالا گیا، اڈیالہ گیا، لانڈھی جیل میں گیا، غریب الوطنی میں گیا
اقتدار سے نکالا گیا، الیکشن پر ڈاکا ڈالا گیا، نواز شریف کے ساتھ میں بھی گرفتا میں ہوا، آنکھ کا تارا ہونے کے نتیجے میں نتیجے میں مجھے کیا ملا، یہ اصل بات تھی جسے غلط رپورٹ کیا گیا۔