• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ رواں ماہ چین کا تین روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم انوار الحق کاکڑ رواں ماہ کی 16 تاریخ سے چین کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ وہ چین کے صدر شی جن پنگ کی میزبانی میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم فار انٹرنیشنل کوآپریشن (بی آر ایف) میں اعزازی مہمانوں میں شامل ہوں گے۔ وزیراعظم اپنے پہلے دورہ چین میں میزبان چینی صدر سے دوطرفہ ملاقات کریں گے اور اس سال اگست میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے پی 5 ممالک کے کسی بھی اعلیٰ رہنما کے ساتھ یہ ان کی پہلی ون ٹو ون ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ کاکڑ فورم کے دہانے پر کچھ دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جو اس میں شرکت کریں گے۔ وہ 18 اکتوبر تک بیجنگ میں قیام کریں گے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن سمیت 90 ممالک نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) فورم میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید