• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے بدترین ملزموں سے بھی برا سلوک کیا گیا، خواجہ آصف

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسی)سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف سے بدترین ملزموں سے بھی برا سلوک کیا گیا،اپیل کا حق نہ دیا گیا،نواز شریف 21اکتوبر کو پاکستان آرہے ہیں ان کے استقبال کیلئے پورے پاکستان میں ن لیگی کارکن تیاریاں کر رہے ہیں، خواجہ آصف نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کا شدت کے ساتھ احساس ہے کہ پی ٹی آئی کا چار سالہ دور تباہی کا دور تھا ا س کو بہتر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ،مہنگائی کا جہنم عوام کیلئے ناقابل برداشت ہو گیا ہے ہماری حکومت2013سے لیکر 2017تک ہماری حکومت رہی اگر اس کا تسلسل رہتا تو نہ مہنگائی ہوتی،نہ پٹرول مہنگا ہوتا نہ ہی بجلی کے بل برداشت سے باہر ہوتے۔ میرے بیٹے اور میری بیوی کے خلاف مقدمات بنے میں نے چھ ماہ قید کاٹی ہمیں ان چیزوں کو برداشت کرنا چاہیے اور میں کر رہا ہوں جس دن برداشت نہیں ہونگی سیاست چھوڑ دوں گا۔ خواجہ آصف نے کہا ہے نواز شریف چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے اور یہ تمام مسائل حل ہونگے کیونکہ ماضی میں انہوں نے یہ سب کرکے دکھایا ہے، سابق وزیراعظم نے تمام چیزوں کو لگام ڈال دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ قائد ن لیگ 11 روپے کا فی یونٹ بجلی چھوڑ کر گیا، آج بجلی کا فی یونٹ 55 روپے کا ہو چکا ہے، نواز شریف نے دنیا کے سستے ترین کارخانے لگائے۔
اہم خبریں سے مزید