ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان تاجر اتحاد پاکستان کی جانب سے تاجروں، ملازمین اور شہریوں کے لیے ماہانہ فری شوگر کیمپ کا انعقاد، 180افراد مستفید ہوئے، ملتان تاجر اتحاد پاکستان کی جانب سے چوک شہیداں تیمور روڈ پر ماہانہ فری شوگر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجروں، دکانوں کے ملازمین اور شہریوں نے فری چیک اپ کروایا، کیمپ کا باقاعدہ افتتاح نائب صدر تاجر اتحاد ملتان شہر شاہد حیدر خان نے کیا، اس موقع پر ملتان تاجر اتحاد کے چیئرمین محمد حنیف، سرپرست اعلی محی الدین، نائب صدر رانا محمد اقبال، محمد یاسین بھٹی اور دیگر تاجر موجود تھے۔