اولڈہم (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سجاد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں ہے، اس کے کارکن یورپ و امریکہ میں بیٹھ کر پاکستان، افواج پاکستان اور سیاسی مخالفوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں،وہ دبئی میں برطانوی دورے سے واپسی پر پی ایم ایل ن کلچر ونگ یو اے ای کے صدر ملک نوید اختر کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں خطاب کر رہے تھے۔پی ایم ایل ن برطانیہ کی پریس ریلیز کے مطابق سجاد خان نے کہا کہ 9مئی کے تمام واقعات کا ماسٹر مائنڈ عمران احمد خان نیازی ہے، وہی پاکستان کی موجودہ معاشی بدحالی کا ذمہ دار بھی ہے۔اس پر تاحیات پابندی ہونی چاہئے۔اس نے تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگا کر اقتدار حاصل کیا تھا لیکن اس کے بجائے اس نے وہ ملک اور عوام دشمن پالیسیاں اپنائیں جن کی سزا عوام آج تک بھگت رہی ہے، ان حالات میں نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہے جو اللہ تعالی کی مدد و نصرت سے ملک کو بدحالی کی اس دلدل سے نکال سکتا ہے۔ عشائیہ میں مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر غلام مصطفیٰ مغل، سینئر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال، سینئر رہنما عبدالمجید مغل، نائب صدر مرکز شوکت محمود بٹ، نائب صدر مرکز راجہ جمیل بنگیال، ملک محبوب ربانی ،سینئر نائب صدر ابوظبی، طارق قریشی نائب صدر ابوظبی، قاضی نثار نائب صدر ابو ظبی، راجہ شفیق ، سرفراز مغل، صدر ام القوین، عامر حسین بھٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن دبئی، ملک آفتاب، عبداللہ بھائی، راشد، بابر چندہ، ملک ذیشان آف تلہ گنگ، کریم شاہ رہنما مسلم لیگ، چوہدری شہباز ، چوہدری خورشید، سید مرتضی گیلانی اور عاصم مغل بھی شریک تھے۔