• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان الاقصیٰ آپریشن نے اسرائیل کا غرور خاک میں ملادیا، شیعہ علماء کونسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ حماس نے طوفان الاقصی آپریشن میں اسرائیل کے غرور کو خاک میں ملادیا ، فلسطین انبیاء کی سر زمین ہے جس پر صہیونی طاقتوں نے ظلم،جبرا ور قتل عام کےذر یعے قبضہ کر رکھا ہے ایسی ریاست جس کی بنیاد لا قانونیت پر ہو وہ قائم نہیں رہ سکتی ، اس سر زمین کی آزادی امت پر فرض ہے ،امریکا نے ایک لمحہ کا انتظار کئے بغیر اسرائیل کی حمایت کردی لہذا مسلم ممالک فوری طور پر فسلطین کی حمایت کا اعلان کر یں، ہم فلسطینی مظلوموں کے ساتھ ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید