• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت فوارا چوک تا کراچی پریس کلب اسٹوڈنٹس واک کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فوارا چوک تا کراچی پریس کلب اسٹوڈنٹس واک برائے فلسطین کا انعقاد کیا گیا واک میں طلباء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،اپنے خطاب کے دوران مقررین کا کہنا تھا کہ امریکا و اسرائیل اس وقت خطے میں رونما ہونے والی تمام تر تباہیوں کا ذمہ دار ہیں، مسلمان حکمرانوں کو چاہئے کہ فوری طور پر غاصب ریاست سے تمام تعلقات منقطع کریں، مقررین کا بھارت کی جانب سے گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان پر لگائے جانے والے بےبنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والا حملہ افسوسناک ہے، مودی حکومت کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے ہمیشہ اپنی سیاسی مقبولیت کیلئے معصوم شہریوں کا خون بہایا اور پاکستان کو مورد الزام ٹھرا کر اپنے ناپاک عظائم کو حاصل کیا ،مقررین نے جماعت اسلامی کی قیادت کو پاکستان بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر کی گئی ملک گیر کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال پر خراج تحسین پیش اور ملک بھر کے تاجروں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، مقررین میںمسلم پرویز، پیرزادہ اظہر علی ہمدانی، مولانا ناظر عباس تقوی، ثاقب نوشائی، ڈاکٹر صابر ابو مریم اور دیگر شامل تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید