کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، 6 افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق منظور کالونی سیکٹر ایل گلی نمبر 9 میں واقع گھر کی چھت سے گرکر 45سالہ شاہد ولد اعجاز جاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق متوفی فار سیلنگ کی چھت پر صفائی کررہا تھاکہ اچانک چھت گرگئی ،کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود مہران ٹائون D11 بس اسٹاپ کے قریب واقع گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور 35 سالہ نوید جاں بحق ہو گیا، علاوہ ازیں نارتھ کراچی سیکٹرفائیو ایل فیری گارڈن کے قریب فلیٹ سے 2 سے 3 روز پرانی 67 سالہ محمد اقبال ولد منور خان کی لاش ملی جو عباسی شہیداسپتال منتقل کی گئی ، نیو رشید آباد گجر فلیٹ کے قریب سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،جسے تھانے بعدازاں سردخانے منتقل کردیا گیا ، ڈیفنس موڑ نادر میگا سینٹر کے قریب فٹ پاتھ سے50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جو جناح اسپتال منتقل کی گئی، آئی آئی چندریگر روڈ نجی بینک کے قریب فٹ پاتھ سے 35سالہ نامعلو م شخص کی لاش ملی جو سول اسپتال منتقل کی گئی ،لیاری بکرا پیڑی پل کے قریب سے 35 سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص ،غازی گوٹھ چانڈیو چوک ہوٹل کے قریب فٹ پاتھ سے25سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاشیں ملیں لاشوں کو ضابطے کی کارروائیوں کے بعد سردخانے منتقل کرادیا گیا۔