کراچی (اسٹاف رپورٹر)دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کے خلاف وکلا کا احتجاج نویں روز بھی جاری رہا،وکلا نے سٹی کورٹ کے دروازے آج بھی سائلین کیلئے بند کردیئے، وکلا کے علاوہ کسی کواحاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری رہے،وکلا کا کہنا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا،احتجاج جاری رہے گا۔