کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عمران عزیز اور وکلا طاہر محمود اور وقار احمد ا کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی،مومن آباد تھانے میں وکلاء کیخلاف درج کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے وکلاء کو 50،50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، ملزمان کے وکیل عابد ز مان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کینالز کے معاملے پر احتجاج کرنے والے پرامن وکلاء کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔