راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) شہر کی اوپن مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش اور اشیاء ضروریہ کی قیمتیں غریب آدمی کی دسترس سے باہر ہو گئیں۔کریلا 160 روپے کلو، سبز دھنیا گڈی 100روپے، ادرک 1400 اور لہسن 660 روپے کلو، پیاز 130، آلو 120، کھیرا 110، ٹماٹر 140، بھنڈی 140 ، سیب 350 روپےکلو جبکہ کیلا 120سے 150 روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں۔ چکن (زندہ) 365 روپے، چکن (گوشت) 550روپے کلو، انڈہ (شیور) 310روپے درجن فروخت ہو ا۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر سے چینی بھی غائب ہونے لگی۔