• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری کا عمل مزید تیز کیا جائے، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑنےکہاہے کہ قومی فضائی کمپنی اور خسارے کے شکار دیگر سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کے عمل کو مزید تیز کیا جائے،قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل کو شفاف اور تیز تر کیا جائے، اصلاحات سے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور قومی اداروں کا خسارہ ان مشکلات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے ، نجکاری کے عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ گزشتہ روز نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت قومی فضائی کمپنی کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کی قومی فضائی کمپنی کی نجکاری میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کے عمل کو شفاف اور تیز تر کیا جائے تاکہ ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچایاجا سکے ،عوام کے ٹیکسوں سے ان اداروں کا خسارہ پورا کرنا مزید ممکن نہیں، ہوابازی شعبے کی اصلاحات سے عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔
اہم خبریں سے مزید