• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کی شہباز شریف سے ملاقات، اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق

لاہور(ٹی وی رپورٹ)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ہوئی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد سیاسی و جمہوری نظام مضبوط ہوگا، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو ناحق چور ڈاکو کہنا سیاسی انجینئرنگ کا کھیل تھا۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے مجموعی سیاسی صورتحال اور شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور مشاورت و اشتراک کے عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ بھی کیا جبکہ دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ ملک کو بحرانوں سے متحد ہوکر نماٹایا جاسکتا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2016میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا، تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا، پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید