پشاور( وقائع نگار) تھانہ ہشتنگری کی حدود کے ایک بازار میں سنوکر گیم پرسٹہ بازی سے اہلیان علاقہ اور دکاندار نالاں ہوگئے۔ اہلیان علاقہ اور دکانداروں کاکہناہے کہ سنوکر گیم پر کھلے عام جوا کابازار گرم ہے اور نقصان پورا کرنے کے لئے نواجون پھر چوری کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اہلیان علاقہ اور دکانداروں نے ایس ایچ او سے فوری طورپر سنوکر گیم پر سٹہ بازی اور جوا روکنے کیلئے ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔ اہلیان علاقہ اور دکانداروں کاکہناہے کہ صبج سے رات دیرتک سنوکر گیم کے لئے نوجوان جوق درجوق سنوکر گیم کا رخ کرتے ہیں اور سنوکر پر جوا کھیلتے ہیں جس سے بازار کے امن کو خطرہ ہے اور ایس ایچ او فوری پر کارروائی کرے بصورت دیگر بازار کے نقص امن کی ذمہ داری پولیس پر ہوگی