• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض لوگ چوری اور اسمگلنگ کو حق سمجھتے ہیں، کہتے ہیں ٹیکس کیوں دیں، نگراں وزیراعظم

پشاور(ٹی وی رپورٹ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بعض لوگ چوری اور اسمگلنگ کو اپنا حق سمجھتے ہیں، کہتے ہیں ٹیکس کیوں دیں، ہم کبھی اجازت نہیں دینگے کہ کوئی تنظیم یا جتھہ ہتھیار اٹھا کر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرے، پولیس کو جدید آلات سے لیس کیا جائے تا کہ دہشت گردی کی عفریت سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔ پشاور میں ایوان صنعت و تجارت کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے کوشاں ہیں۔نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں 90 ہزار لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف اپنی جانیں دے دیں لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں میں زیادہ ٹیکس کیوں دوں؟ بعض لوگ چوری اور اسمگلنگ کو اپنا حق تصور کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید