پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے خوراک سے وابستہ کاروباروں پر چھاپے جاری رکھتے ہوئے ضلع ملاکنڈ اور ہری پور میں کاروائیاں کیں اس سلسلے میں ترجمان فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے گزشتہ روز مالاکنڈ اور ہری پور میں مختلف خوراک سے وابستہ کاروباروں کے معائنے کیے۔ اس دوران ضلع مالاکنڈ کے بازاروں سے تقریبا تین ہزارلیٹرز مختلف برانڈڈ مشروبات زائد المیعاد اور غیر معیاری ثابت ہونے پر تلف کئے گئے۔