• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست مدینہ طرز حکمرانی میں ہی عدل و انصاف کی بالا دستی ہے، سنی تحریک

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ طرز حکمرانی میں ہی عدل و انصاف کی بالا دستی ہے استحصالی قوتیں عدل و انصاف کی بالادستی اور عوام کے حقوق کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے بغیر استحصالی قوتوں سے نجات اور عدل و انصاف کی بالادستی ناگزیر ہے، فلسطین میں بچے خواتین ہر مظلوم اُمت مسلمہ کو مدد کیلئے آواز دے رہا ہے،اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں سے فلسطینی عوام کی نسل کشی کررہا ہے،اقوام متحدہ عالمی ادارے انسانی حقو ق کی تنظیمیں کہاں ہیں،کیا مسلمانوں کا خوں خون نہیں پھر کونسا تعصب کا چشمہ پہنا ہوا ہے فلسطینی عوام پر مظالم نظر نہیں آرہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں عدل و انصاف کا بول بالا تھا اور امیر غریب کو بلا امتیاز انصاف ملتا تھا لیکن پاکستان میں نظام عدل نہ ہونے کے باعث لاقانونیت کا راج ہے، کرپشن، دہشتگردی، اسٹریٹ کرائم لاقانونیت عروج پر ہے معاشرتی تباہی اور اخلاقی بربادی کے دلدل میں ہم دھنستے جارہے ہیں، امیر اور غریب کمزور اور طاقتور کے لئے الگ الگ قانون ہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے مصداق جنگل کا قانون رائج ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید