• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیگل سیل پر سوالات اٹھا دیئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)شہریوں نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیگل سیل پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ ملتان کے رہائشی جمشید ، خرم، نعیم الدین اور سابق آفیسران نے لیگل سیل کے بے شمار سوالات اٹھا دیئے ہیں ، لیگل سیل میں موجود آفیسران اور ملازمین کو ہر تین سال بعد دیگر شعبوں میں ٹرانسفر کیا جائے تاکہ مذکورہ آفیسران کی اجارہ داری کو ختم کیا جا سکے۔ لیگل سیل کو ڈیتھ سیل قرار دیتے ہوئے انہوں نے ایم ڈی اے کے اعلیٰ آفیسران سے مطالبہ کیا ہے کہ لیگل سیل کی اجارہ داری کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
ملتان سے مزید